جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
27.8 C
Srinagar

جئے جوان جئے کسان

کسی بھی ملک ،قوم یا معاشرے کو ترقی سے ہم آہنگ کرنے میں اُس ملک قوم یا معاشرے کے نوجوانوں کا بہت بڑا رول ہوتا ہے ۔

ملک میں اچھی خاصی پیداربرآمداد کسانوں کی محنت اور مشقت سے ہوتی ہے اور تاجر برادری ان کے اس پیداوار کی خرید وفروخت کر کے عالمی منڈیوں تک پہنچا دیتے ہیں لیکن جہاں تک ملک کے نوجوانوں کا تعلق ہے یہ ملک کی جملہ ترقی میں بہت بڑے حصہ دار ہوتے ہیں، غالباً اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھار ت کے وزیر اعظم شری لال بہادر شاستری نے ”جئے جوان جئے کسان “ کا نعرہ دیا تھا ۔

آج ملک کے وزیر اعظم شری نریندرا مودی بھی زیادہ تر جوانوں کی جانب راغب ہیں ۔انہو ں نے بھی نوجوان پود کے ہاتھ میں ہتھیار کی بجائے ٹیب اور موبائل فون اُٹھانے کی ترغیب دی ۔

جہاں تک جموں وکشمیر کا تعلق ہے یہاں نوجوانوں کی ایک اچھی خاصی تعداد مختلف جرائم میں ملوث ہیں اور زیادہ تر نوجوان نشیلی چیزوں کا استعمال کرتے ہیں ۔

گذشتہ دنو ں جموں وکشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس دلبا غ سنگھ نے اپنے ایک بیان میں یہ بات دہرائی کہ اب ملی ٹنسی نہیں بلکہ ڈرگ کےخلاف لڑھنے کی ضرورت ہے ۔

نشیلی ادویات کی روکتھام کیلئے اگرچہ سرکار پالیسی بنا رہی ہے اور اس قسم کے کاروبار کرنے والوں کےخلاف کارروائیاں بھی کرتی ہے لیکن پھر بھی جموں وکشمیر میں روز کروڑوں روپے کامنشیات کا کاروبار ہو رہا ہے ۔

اسکولوں ،کالجوں ،دانشگاہوں اور کوچنگ سنٹرو ں کے ارد گرد اس طرح کے ڈرگ مافیا اپنا اچھا خاصہ نیٹ ورک چلا رہے ہیں جس کو ختم کرنے کی بے حد ضرورت ہے کیونکہ جب تک ہم نوجوان پود کو اس وباءسے دور نہیں رکھ سکتے تب تک تعمیر وترقی ،امن وخوشحالی ممکن نہیں ہو پائے گی ۔

لہٰذا قوم کے بہتر مستقبل کیلئے نوجوان پود کو غلط کاموں سے بچانابے حد ضرور یہے ، جس میں سرکار ،غیر سرکاری اداروں اور قو م وسماج کے باحس لوگوں کا رول اہم ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img