ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

توانگ میں چین کے فوجیوں کے ساتھ جھڑپ، کچھ فوجی زخمی

نئی دہلی، 12 دسمبر:ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان گلوان وادی میں تقریباً ڈھائی سال پہلے پرتشدد جھڑپ کے بعد گزشتہ جمعہ کو اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں پھر سے جھڑپ ہوئی ہے جس میں دونوں طرف کے کچھ فوجی زخمی ہوگئے ہیں ۔
فوجی ذرائع کے مطابق چین کے فوجیوں نے توانگ سیکٹر میں ہندوستان کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس پر ہندوستانی فوجیوں نے اس کا مضبوطی کے ساتھ سخت احتجاج کرتے ہوئے انہیں روک دیا۔ اس دوران دونوں فریقوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی ، جس میں دونوں طرف کے کچھ فوجی زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں کو معمولی چوٹ آئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جھڑپ کے بعد دونوں ممالک کی فوجیں اس علاقے سے پیچھے ہٹ گئیں۔ اس واقعے کے تناظر میں توانگ سیکٹر میں تعینات ہندوستانی کمانڈر نے امن اور دوستی کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے مقررہ انتظامات کے مطابق اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ فلیگ میٹنگ کی۔
واضح رہے کہ تقریباً ڈھائی سال قبل مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کے قریب وادی گلوان میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ ہوئی تھی جس میں ہندوستانی فوج کے 20 جوان شہید ہوگئے تھے۔ اس جھڑپ میں چینی فوج کو بھی کافی نقصان پہنچا تھا۔
یواین آئی۔ م س

Popular Categories

spot_imgspot_img