بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

روایتی سیاستدان ۔۔۔۔۔

سیاستدانوں کا ابتداءسے ہی یہ طرہ امتیاز رہا ہے کہ وہ اقتدار میں رہ کر ایک بات کرتے ہیں اور اقتدار کی کرسی پر براجماں ہونے کے بعد دوسری بولی بولتے ہیں ،اسطرح عا م لوگوں کو اپنی کرسی کی لالچ میں استحصال کرتے ہیں اور اُن کے مال وجائیداد کےساتھ کھلواڑ کرتے ہیں ۔

اپنی پارٹی کے صد ر سید محمد الطاف بخاری نے گذشتہ دنوں ایک بھاری عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل خانے بھرنے سے اور قبرستان آباد کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔اس بات میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ وادی میں گذشتہ 3دہائیو ں کے دوران صرف قبرستان آباد ہو گئے ،ہزاروں لوگ بم وبارود کی نذر ہو گئے اور اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں مسمار ہو گئیں ۔

یہ سب کچھ اُن روایتی سیاستدانوں کی مہربانیاں ہیں، جنہوں نے ہمیشہ قوم کشمیر کو سبز رومال اور پاکستانی نمک دکھا کر بے وقوب بنا دیا چونکہ دھیرے دھیرے لوگ باخبر ہو گئے اور انہوں نے اُن روایتی سیاستدانوں کی سیاست کو نکاردیا جو واقعی کشمیری عوام کو بلی کا بکرا بنا کر خود کیلئے عیش وعشرت کا سامان پیداکر دیتے تھے ۔

اب چونکہ یہ سیاستدان عوا م کی نظر میں آگئے اور دھیرے دھیرے اُن کے کالے کرتوت عوام کے سامنے آگئے ۔اب جبکہ دفعہ 370اور 35اے کو بھی ہٹا کر جموں وکشمیر کو 2مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں تقسیم کیا گیا اور گذشتہ لگ بھگ 4برسوں سے جموں وکشمیر میں مسلسل ایل جی حکومت کام کاج انجام د ے رہی ہے ۔لوگ اُف تک نہیں کرتے ہیں ۔

مگر پھر بھی اکثر سیاستدا ن دفعہ 370کو واپس لانے اور جموں وکشمیر کو اندرونی خود مختاری دلانے کی باتیں کر کے عوام کو کیو ں گمراہ کر رہے ہیں کیونکہ اب بھی کوئی مین اسٹریم سیاستدا ن سچی بات کیوں نہیں کرتا ،کیوں عوام کو دھوکے میں رکھ کر اُن کو قربانی کابکرا بنانے میں یقین رکھ کر کرسی کی لالچ میں یہ سب کچھ بھول جاتے ہیں کہ عوام اب ہر بات سے واقف ہوتی ہے کہاں کیا ہو رہا ہے ؟ا ن سیاستدانو ں کو اپنے اندر بدلاﺅ لانا چاہیے اور عوام کا بھروسہ تعمیر وترقی اور اُن کی مدد وہمدردی کرنے سے جیتنا چاہیے یہی بہتر سیاست ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img