منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے اننت ناگ میں امرت مہوتسو پر سی بی سی کی 5 روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا افتتاح کیا

ہمیں چاہئے کہ اپنے مجاہد آزادی کی بے شمار قربانیوں کی بدولت حاصل کی گئی آزادی کی قدر کریں: پی کے پول

سرینگر، 06 دسمبر،/ڈویژنل کمشنر کشمیر، جناب پانڈورنگ کونڈباراو ¿ پول نے منگل کو اسپورٹس اسٹیڈیم اننت ناگ میں آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے حوالے سے 5 روزہ ملٹی میڈیا نمائش کا افتتاح کیا۔ اس نمائش کا انعقاد سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کی طرف سے 6 دسمبر سے 10 دسمبر 2022 تک کیا جا رہا ہے۔ جناب پول کے ہمراہ اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بشارت قیوم، چیئرمین میونسپل کونسل اننت ناگ ہلال احمد شاہ، اور ایس ایس پی اننت ناگ شری آشیش کمار مشرا بھی تھے۔ اس نمائش میں تصویری نمائش، آڈیو ویژول ایڈز، پرنٹ شدہ انفارمیشن ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) مواد اور دستاویزی فلموں کے ذریعے ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی تاریخ کو اجاگر کیا جارہا ہے۔

 

ہندوستانی قومی تحریک کے گمنام ہیروز کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے علاوہ یہ نمائش فلاگ شپ سکیموں آیوشمان بھارت- پی ایم جے اے وائی، پی ایم-کسان، این ای پی-2020، پوشن ابھیان اور ایس وی ای ای پی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے حکومت کی مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کرے گی۔ عوامی بیداری کے لیے یو ٹی انتظامیہ کے نوڈل محکموں کی طرف سے خصوصی اسٹال لگائے گئے ہیں۔ اپنے خطبہ استقبالیہ میں سی بی سی کے علاقائی دفتر جموں و کشمیر اور لداخ کے جوائنٹ ڈائریکٹر نے مہمانوں کو جموں و کشمیر میں سی بی سی کے مینڈیٹ اور سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ سی بی سی کے فیلڈ دفاتر مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دور دراز، دیہی اور سرحدی علاقوں میں حکومت کی عوامی بہبود کی اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو بااختیار بنانے کے لیے لوگوں کو آگاہ کرنا ہوگا اور ان اسکیموں کی کامیابی کا دارومدار عوامی بیداری پر ہے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل کمشنر کشمیر جناب پی کے پولے نے عوامی بیداری کے لیے نمائش کے انعقاد کے لیے سی بی سی، جموں و کشمیر اور لداخ کو سراہا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس آزادی کی قدر کریں جو ہماری قوم کو ہمارے مجاہد آزادی کی قربانیوں کی بدولت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان بہادروں کی قربانیوں کی کہانیاں پڑھی ہیں لیکن امرت مہوتسو جذبات کو محسوس کرنے کا موقع ہے۔ جناب پولے نے کہا کہ ہمیں بطور شہری اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین میونسپل کونسل، اننت ناگ نے کہا کہ امرت مہوتسو آزادی کا جشن منانے کا تہوار ہے اور لوگوں کے لیے حکمرانی کا حصہ بننے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کا مائی ٹاو ¿ن مائی پرائیڈ اقدام حکومت کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے کی جانب ایک قدم ہے۔ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملٹی میڈیا نمائش حکومت کی اسکیموں کی معلومات عوام تک پہنچانے کی جانب ایک قدم ہے تاکہ ترقی قطار میں کھڑے آخری شخص تک پہنچ سکے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جدوجہد آزادی کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے لیے نمائش کا دورہ کریں۔ ڈاکٹر بشارت نے کہا کہ ملٹی میڈیا نمائش یو ٹی انتظامیہ کی مائی ٹاو ¿ن مائی پرائیڈ اور بیک ٹو ولیج مہموں کی تکمیل کرتی ہے جن کا مقصد عوام میں بیداری پیدا کرنا بھی ہے۔ تقریب میں چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر ایم وائی زگو، چیف ایجوکیشن آفیسر، جناب محمد خلیل گانی اور سی بی سی اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران اور ملازمین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فیلڈ پبلسٹی آفیسر، سی بی سی جناب شاہد محمد لون نے بتایا کہ اگلے چار دنوں میں بیورو کی جانب سے ماہرین کے لیکچرز، ثقافتی پروگراموں، طلباءکے لیے سرگرمیوں، فلم کی نمائش اور بیداری کے مواد کی تقسیم کے ذریعے لوگوں کو مختلف فلاحی اسکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف نوڈل محکموں کے افسران اور ماہرین کو اس تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
….٭….

Popular Categories

spot_imgspot_img