منگل, ستمبر ۱۶, ۲۰۲۵
22.7 C
Srinagar

اوڑی میں ایل او سی پر اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات بر آمد: پولیس

سری نگر،2 دسمبر : پولیس نے فوج کی مدد سے شمالی کشمیر کے قصبہ اوڑی کے کمل کوٹ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ منشیات بر آمد کیا ہے۔
بارہمولہ پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا: ’پولیس اور فوج کی8 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے اوڑی میں ایل او سی پر پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی طرف در اندازی\\\\ منشیات اسمگلنگ کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس دوران اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ منشیات کے دس پاکیٹ بر آمد کئے گئے اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن اوڑی میں ایک کیس درج کیا گیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img