کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری،10 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری،10 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان

سری نگر،2 دسمبر: وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں گرچہ قدرے بہتری واقع ہوئی ہے تاہم بیشتر مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہی ریکارڈ ہوا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں ماہ رواں کی 10 تاریخ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نامسے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا وادی میں جمعے کو بھی موسم صبح سے ہی خشک رہا۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.