لفٹینٹ گورنر نے مالیاتی اداروں ، پبلک سیکٹر کے بینکوں اور سرکاری محکموں کی میٹنگ کی صدارت کی

لفٹینٹ گورنر نے مالیاتی اداروں ، پبلک سیکٹر کے بینکوں اور سرکاری محکموں کی میٹنگ کی صدارت کی

جموں :لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں مالیاتی اداروں ، پبلک سیکٹر کے بینکوں اور سرکاری محکموں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔
میٹنگ کے دوران لفٹینٹ گورنر نے بینکوں اور محکموں کو ہدایت دی کہ وہ صنعتوں ، نوجوانوں اور کسانوں کی صلاحیتوں کی تعمیر اور کاروباری ترقی کیلئے ان کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بغیر کسی رکاوٹ کے قرض کے بہاو¿ کیلئے قریبی تعاون سے کام کریں ۔
مالی شمولیت کے مجموعی جائیزے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مداخلت کی قیادت کی اور دیہی معیشت کے کم بینک والے طبقوں تک رسائی حاصل کی ، لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہماری اجتماعی کوششوں کو ہماری معیشت کے پاور انجن کے طور پر کام کرنے والے سپورٹنگ سیکٹرز کیلئے کوشش کرنی چاہئیے ۔
قبل ازیں محکمہ وار مسائل اور بینکنگ سیکٹر کی خدمات کا تجزیہ لفٹینٹ گورنر کے سامنے پیش کیا گیا ۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زراعت کی پیداوار مسٹر اتل ڈولو ، پرنسپل سیکرٹری صنعت و تجارت مسٹر پرشانت گوئل ، ایم ڈی اور سی ای او جے اینڈ کے بینک مسٹر بلدیو پرکاش ، کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچائتی راج محترمہ مندیپ کور ، کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود محترمہ شیتل نندا ، سی ای او مشن یوتھ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم محترمہ اندو کنول چب ، یو ٹی میں کام کرنے والے کئی بینکوں کے ایچ او ڈیز ، سربراہان اور نمائندے موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.