جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
32.4 C
Srinagar

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے شانگس میں آتشزدگی، چار گاؤ خانے خاکستر

سری نگر،26 نومبر : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم چار گاؤ خانے خاکستر ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے تلہ باغ شانگس علاقے میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں چار گاؤ خانوں کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ جن افراد کے گاؤ خانے جل گئے ہیں ان کے نام محمد رفیق خان اور عبدالمجید خان پسران ایوب خان ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں ایک پالتو کتا بھی جھلس کر ہلاک ہوا ہے تاہم کسی انسان کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img