نوہٹہ میں آتشزدگی کی بھیانک واردات ، تین مکان خاکستر

نوہٹہ میں آتشزدگی کی بھیانک واردات ، تین مکان خاکستر

سری نگر،26نومبر:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے شہام پورہ نوہٹہ علاقے میں آتشزدگی کی بھیانک واردات کے دوران تین مکان خاکستر ہوئے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پائین شہر کے گنجان آبادی والے علاقے شہام پورہ نوہٹہ میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید دو مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی پولیس اور فائراینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران تین مکانوں کو نقصان پہنچا۔
معلوم ہوا ہے کہ عبدالرشید نامی شہری کے رہائشی مکان کوشدید نقصان پہنچا اور وہاں پر موجود لاکھوں روپیہ کی مالیت اشیا راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔
فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پانچ فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات کے دوران تین رہائشی مکانوں کی اوپری منزل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.