شوپیاں میں کوکر سے آئی ای ڈی بر آمد، ناکارہ بنا دی گئی: پولیس

شوپیاں میں کوکر سے آئی ای ڈی بر آمد، ناکارہ بنا دی گئی: پولیس

سری نگر،26 نومبر : سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں جمعے کی شام ایک آئی ای ڈی کو بر آمد کرکے ایک بڑے سانحے کو ٹالنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں پولیس اور فوج کی 44 آر آر کی ایک ٹیم نے جمعے کی شام شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں ایک پریشر کوکر میں ایک آئی ای ڈی پائی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی بر آمد ہوتے ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جنہوں نے اس دھماکہ خیز مواد کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح علاقے میں ایک بڑے سانحے کو ٹالا گیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.