بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

رشوت کاطریقہ کار تبدیل

جموں وکشمیر سرکار نے انتظامیہ کو صاف وشفاف بنانے اور نظام حکومت کو بہتر ڈھنگ سے چلانے کیلئے رشوت ستانی کا خاتمہ کرنے کا عہدکیا ہے اور آج کل سرکار ی دفتروں میں کوئی سرکاری اہلکار یا افسر براہ راست رشوت نہیں لیتا ہے۔

تاہم کچھ سرکاری ملازمین جو رشوت ستانی کے عادی ہوتے ہیں اب گھروں میں ہی لوگوں کو بلاتے ہیں اور درمیانہ داررکھتے ہیں جو بھروسہ مندہوں ،جو ان باتوں کا اظہار کہیں نہیں کرتے ہیں کہ میرا دوست یا اعلیٰ حاکم رشوت خور ہے ۔وہ بھی اپنے دماغ کا تالا زور سے بند کر دیتا ہے ۔

غالباً اسی لئے سرینگر سے دہلی تک اعلیٰ حاکم کمزور نظر آرہے ہیں کیونکہ اُن کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوتا ہے، ورنہ آج کے دور میں کون آفیسر رشوت خور ہو کر بھی مور کی چال چل کر کبھی کبھار اپنے پر پھیلا کر زور شور سے ناچے گا ۔یہی دکھائی دیتا ہے کہ ان رشوت خور افسران نے رشوت سے پرہیز نہیں بلکہ طریقہ کار تبدیل کیا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img