مضبوط جڑیں ۔۔۔۔

مضبوط جڑیں ۔۔۔۔

ملک کے وزیر داخلہ شری امت شاہ نے ایک قومی چینل کے مباحثے میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ملی ٹنسی کی جڑیں کافی زیادہ مضبوط اور گہری ہیںلیکن مرکزی حکومت یہ صلاحیت رکھتی ہے کہ وہ ا ن جڑوں کا صفایا کر سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں دفعہ 370کے خاتمے کے بعد ملی ٹنسی کے گراف میں نمایا ں کمی آچکی ہے اور یہ ملک کے حکمرانوں کی ہی کامیابی نہیں ہے بلکہ اُن تمام دیش واسیوں کی محنت اور مشقت ہے جنہوں نے ہمیشہ ملک میں امن ،ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے بغیر کسی خوف وڈر کے کام کیا ہے ۔

یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ملک میں گذشتہ 3دہائیوں سے ملک دشمن طاقتوں نے کی اُسکو ناکام بنانے میں ہر ایک نے اپنی اپنی طاقت اور بساط کے مطابق کام کیا ہے جبکہ چند خود غرض اور لالچی افراد نے اس دوران صرف اپنا الو سیدھا کرنے کی کوشش کی اور انہوںنے ملی ٹنسی کی آڑ میں بہت زیادہ دولت اور کبھی کبھار شہرت بھی کمائی ۔

پھر وقت کےساتھ ساتھ اپنا راستہ تبدیل بھی کرتے رہے ۔بہت سارے سیاسی لیڈران ،سماجی کارکن ،غیر سرکاری تنظیموں سے وابستہ افراد آج کل وطن پرستی اور حکومت کے گیت گاتے ہیں اور اسطرح اپنے اور اپنے دوست واحباب کیلئے مراعات حاصل کر رہے ہیں، اسکے برعکس جو حقیقی معنوں میںملک پرست ،قو م پرست اور امن پرست تھے جنہوں نے امن ،ترقی اور عوام خوشحالی کیلئے اپنا جان ومال قربان کیا ،وہ آج کل در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور انہیں آج کل ملک دشمن عناصر استعمال کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ایک انوکھی آواز لیکر سامنے آئے اور اسطرح اس کھیل پر عالمی سطح پر پروپگنڈا پھیلائے ،جس کا براہ راست اثر وادی کے اُن ہزاروں اور لاکھوں نوجوانوں اور نئی نسل پر پڑ رہا ہے، جو لڑنے جھگڑے پر یقین نہیں رکھتے ہیں، جو ترقی کے مناظر طے کر کے اپنی زندکو خوشحال طریقے سے گذارنا چاہتے ہیں ۔

لہٰذا سرکا رکو ان تمام معاملات پر غور کرنا چاہیے اور تشدد اور نفرت کی اُن جڑوں کو ختم کرنا چاہیے جو ملک دشمن عناصر بنیاد بنا کر تباہی پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ پھر ایک بار امن اور خوشحالی کی بہار دیکھنے کو ملے جو کہ موجودہ مرکزی حکومت کا دیرینہ خواب ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.