اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
22.9 C
Srinagar

آن لائن دھمکی کیس: کشمیر میں دس مقامات پر پولیس کے چھاپے

سری نگر،19 نومبر : جموں وکشمیر پولیس نے صحافیوں کے آن لائن دھمکی کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ہفتے کو وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں چھاپے مارے۔
یہ چھاپے سری نگر، اننت ناگ اور کولگام اضلاع کے دس علاقوں میں مارے گئے۔
کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’پولیس نے صحافیوں کو حال ہی میں آن لائن دھمکی کیس کے سلسلے میں سری نگر، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں دس مقامات پر بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کی ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے‘۔
قبل ازیں پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ کشمیر میں صحافیوں اور نامہ نگاروں کو براہ راست دھمکی آمیز خط کی تشہیر کے لئے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف کے ہینڈلرز، سر گرم جنگجوؤں اور جنگجو اعانت کاروں کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img