بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ارینا جموں میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے خاتون از جان، دو دیگر زخمی

جموں، 15نومبر:جموں صوبے کے پنڈی ارینا میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک خاتون از جان جبکہ دو دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جموں کے پنڈی ارینا میں تیز رفتار بیلٹ موٹر سائیکل نے تین افراد کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے تینوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک خاتون کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت بنا دیوی زوجہ سریندر سنگھ ساکن پنڈی کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img