بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

‘گیانوتسو’ میں ملک بھر کے ماہرین تعلیم تعلیمی اصلاحات اور نئی تعلیمی پالیسی پر تبادلہ خیال کریں گے

نئی دہلی، 14 نومبر : تعلیم کے مہاکمبھ کے نام سے مشہور ‘گیانوتسو’ کا تیسرا ایڈیشن دارالحکومت کے پوسا انسٹی ٹیوٹ میں 17 سے 19 نومبر تک منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں تعلیمی دنیا سے وابستہ ملک بھر کے 4000 سے زیادہ شرکاء ‘تعلیم سے خودکفیل ہندوستان‘ کی تعمیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
تعلیم کے میدان میں موثر مداخلت کے ذریعہ پالیسی اقدامات اورتعلیمی اصلاحات کے لئے کام کرنے والا ملک کا سرکردہ تعلیمی ادارہ ‘شِکشا سنسکرت اُتھان نیاس‘ دوسرے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر ‘گیانوتسو-2079’ کا انعقاد کر رہا ہے۔ اس بار ‘گیانوتسو’ کا مرکزی موضوع ‘تعلیم سے خودکفیل بھارت’ کے تصور پر مبنی ہے۔
اس تین روزہ ‘شکشا کے مہاکمبھ’ کا افتتاح 17 نومبر کو نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی اور مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر سمیت کئی دیگر معززین کی موجودگی میں کیا جائے گا۔ اس دوران ملک بھرمیں جامع تعلیمی اصلاحات کے ساتھ ساتھ نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ اور ‘تعلیم سے خود کفیل ہندوستان’ جیسے امورپرملک بھر کے نامور ماہرین تعلیم، پالیسی ساز، منتظمین، محققین اور مفکرین تبادلہ خیال کریں گے۔
متعلقہ اور معیاری تعلیم کی فراہمی سے متعلق اہم مسائل پر غور و فکراور ان کا حل فراہم کرنے کے لیے اسکول، اعلیٰ اور پیشہ ورانہ تعلیم کے طلبا، اساتذہ اور ماہرین تعلیم کی شرکت کے ساتھ گیانوتسو کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس بار’گیانوتسو’ میں ماہرین اور طلباء کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی حصہ لے رہے ہیں، جو ہندوستان میں ضروری تعلیمی اصلاحات کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں گے۔ تعلیم سے طالب علم، تعلیمی ادارے اور ملک خود انحصار بنے، اس پر ‘گیانوتسو-2079’ کے دوران خصوصی گفتگو کی جائے گی۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img