بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

پونچھ میں حادثاتی طور گولی چلنے سے فوجی جوان از جان

جموں،9 نومبر : جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منکوٹ علاقے میں ایک فوجی جوان اپنی ہی رائفل سے اچانک چلنے والی گولی سے جاں بحق ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ علاقے میں راشٹریہ رائفلز سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی جوان اپنی ہی بندوق سے اچانک چلنے والی ایک گولی سے شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ جوان کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img