بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

شرمناک واقعہ

ہائے افسوس مذہب اسلام کے ماننے والے کون کون سے کارنامے ایک دوسرے کو ہرانے اور کمزور کرانے کیلئے انجام دیتے ہیں۔ سننے اور دیکھنے میں جو واقعات آتے ہیں اُن سے شیطان بھی شرمسار ہو جاتا ہے کہ میں نے پروردگار سے اس قسم کا چیلنج نہیں دیا تھا ۔

بات دراصل اُ س مملکت خداداد یعنی پاکستان کی ہو رہی ہے جہاں ایک سنیٹر یعنی ممبر پارلیمنٹ70سالہ بزرگ کے کمرے میں کیمرہ نصب کر کے میاں بیوی کا وہ ویڈیو وائرل کیا جاتا ہے، جب دونوں بزرگ اپنی ازدواجی زندگی کی ضرورتیں پوری کررہے تھے ۔

کہا جارہا ہے کہ مذکورہ ممبر سابق وزیر اعظم عمران خان کی پارٹی سے وابستہ ہے ، جو پارٹی آج کل پاکستانی کی سڑکوں چوراہوں یہاں تک کہ فوجی چھاﺅنیوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کررہی ہے ۔

ان مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک میں جمہوری طرز عمل کے عین مطابق عام انتخابات کئے جائں ۔مگر یہ لوگ بھول رہے ہیں کہ پاکستان میں ہمیشہ فوج اور خفیہ اداروں کا بول بالا رہا ہے جس کو وہ چاہے ہٹا سکتے ہیں اور جس کو چاہے سامنے لاسکتے ہیں ۔

بہرحا ل پاکستان کی 75سالہ سیاسی تاریخ سے دنیا کے سارے لوگ واقف ہیں مگر آج جو حرکت وہاں کی خفیہ ایجنسیوں اور فوجی حکام نے کی ہے وہ واقعی شرمناک اور ہیبت ناک ہے جس میں 70سالہ بزرگوں کا بند کمرے میں ازدواجی میل میلاپ عام لوگوں کو دکھایا گیا ۔ہم اس بارے میں صرف افسوس کر سکتے ہیں اور کچھ بھی نہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img