بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

خوشیوں کی بہار۔۔۔

یہ محاورہ نہ صرف ہر انسان کی زبان پر اُس وقت آتا ہے، جب سچائی سامنے لانی ہوتی ہے بلکہ یہ سوفیصد صحیح اور بامعنی بھی ہے ۔

”سچائی چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے “۔قدرت نے اس کائنات کی بناوٹ اس طرح بنائی ہے کہ ہرمذہب سے وابستہ اور مذہب نہ ماننے والا انسان بھی یہ بناوٹ دیکھ کر حقیقت تسلیم کرتا ہے اور قبول بھی کر سکتا ہے ۔

اصل میں بات جموں وکشمیر یوٹی کی ہو رہی ہے جہاں مرکزی سرکار پورا تعاون ایل جی انتظامیہ کو دے رہی ہے ۔زمینی حالات تبدیل کرنے کیلئے بجلی ترسیلی نظام ہو یا ہر گھر تک ”جل “ یعنی پانی پہنچانے کی بات ہو ،صحت شعبے کو عام لوگوں کی بہتری کیلئے آرام دہ بنانے کی بات ہو یا پھر بچوں کے نشورونما کو ٹھیک ٹھا ک بنانے کیلئے شعبہ کھیل کود ہو ،مرکزی سرکار ہر شعبے کو آگے لے جانے کیلئے بھرپور تعاون اور مدد دے رہی ہے ۔

غالباً یہی وجہ ہے کہ گورنر انتظامیہ ہر برس گاﺅں جاکر لوگوں کے مسائل ومشکلات جاننے کی کوشش کرتی ہے اور عین موقعے پر بہت سارے معاملات نپٹائے بھی جاتے ہیں ۔

ہمارے کہنے کا مقصد بیک ٹو ولیج پروگرام ہے جس پروگرام کو زمینی سطح پر انتظامیہ عملانے کی بھرپور کوشش کرتی ہے اور بغیر کسی درمیانہ دار ی کے عام لوگوں کو براہ راست فائدہ حاصل ہو رہا ہے ۔

یہ پروگرام کس ذہن کی دین ہے اور یہ کہاں سے حاصل کیا گیا ہمیں اس بات سے کوئی غرض نہیں ہے بلکہ اس پروگرام میں جو خوبیاں اور اچھائیاں موجود ہیں ، وہ ہر انسان کیلئے فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں اور اسطرح انصاف کے تقاضے پورے کئے جاتے ہیں ۔

دفعہ 370کے خاتمے اور یوٹی بننے کے بعد جو تبدیلیاں زمینی سطح پر آئی ہیں یا آرہی ہے وہ سب کیلئے چشم کشا ہیں لیکن پھر بھی ایک بات پر سرکار کو غور کرنا چاہیے جو مختلف محکموں میں ہزاروں یا لاکھوں لوگ دہائیوں سے بحیثیت ڈیلی ویجر یا نیڈ بیس بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، اُنہیں اجرت برائے نام ملتی ہے اور کام وہ مستقل ملازم سے بہت زیادہ کرتے ہیں ،اسی طرح جو مختلف سرکاری محکموں میں آوٹ سورس ملازمین کام کرتے ہیں جن کی محنت کا ایک اچھا خاصہ حصہ ٹھیکہ دار یا وہ ایجنسیاں لے رہی ہیں جن کے مالکان کھربوں کے مالک ہیں یہ سراسر غلط اور ناانصافی ہے ۔

سرکار کو اس حوالے سے انصاف کی بنیادوں پر فیصلہ لینا چاہیے تاکہ اُن لوگوں کے گھروں میں خوشیوں کی بہار آئے جو برسوں سے مختلف محکموں میں یہ سوچ کر کام کرتے ہیں کہ ایک نہ ایک دن اُن کی محنت کا بھرپور معاوضہ ملے گا ۔بیک ٹو ولیج پروگرام سے یہ اقدام بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img
گزشتہ مضمون
اگلا مضمون