جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

سرحدی ضلع کپوارہ میں سڑک حادثہ، کم سے کم 20 مسافر زخمی

سری نگر،8 نومبر: سرحدی ضلع کپوارہ کے ہندوارہ علاقے میں منگل کی صبح ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم سے کم 20 مسافر زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے وتاین ہندوارہ علاقے میں منگل کی صبح سری نگر جارہی ایک بس سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار کم سے کم بیس مسافر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے 14 مسافروں کو ضلع ہسپتال ہندوارہ ریفر کیا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img