بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

سڑکوں کا بُرا حال

وادی میں برف وباراں کی شروعات ہونے لگی ہے اور گذشتہ دو دنوں سے لگاتار میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف گر رہی ہے ۔

یہ اپنا وقت ہے موسم کو اپنے تیور دیکھانے کا ، لیکن اس موسم میں جوگ لوگ رہتے ہیں ،کیا وقت کے حاکم اُن کو موسم کی کارستانوں سے بچاسکتے ہیں؟ کیا ان کے پاس اس طرح کا طریقہ کار یا لائحہ عمل ہے؟ کہ وہ اپنے عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلا سکے ۔

شہر سرینگر کا اگر حال دیکھا جائے تو یہ بات مشاہدے میں آرہی ہے کہ انتظامیہ نے موسم سرما سے قبل چند روز پہلے ہی سڑکوں کا بُرا حال کردیا ہے ، حول سرینگرمیں عالمگیری بازار کے نزدیک ٹاٹا موبائیل بیچ سڑک میں دھنس گئی اور اس طرح ٹریفک کی آمد وفت میں خلل پڑ گیا ۔

ادھر خیام اور بابہ ڈیم کے اردگرد بھی سڑکوں کا یہی حال ہے ،جہاں روز ٹریفک جام ہورہا ہے اور لوگ حرام کھانے والے ٹھیکیداروں ، افسران اور مونسپل کارپوریٹروں کے نام صلواة پڑھتے ہیں ۔

لگتا ہے کہ اب ان سڑکوں کی درستی مئی۔ جون میں ہی ممکن ہے تب تک کیلئے اسی طرح کے مناظر دیکھنے کو ملےں گے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img