بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

بانڈی پورہ کانسوہ آئی ای ڈی دھماکہ کیس حل، دو ملی ٹینٹ گرفتار:پولیس

سری نگر،7 نومبر :پولیس نے دو ہائی برڈ ملی ٹینٹوں کو گرفتار کرکے بانڈی پورہ کے کانوسہ علاقے میں حال ہی میں رونما ہونے والے آئی ای ڈی دھماکہ کیس کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے پیر کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا: ’سوپور پولیس نے بانڈی پورہ کے کانوسہ علاقے میں حال ہی میں رونما ہونے والے آئی ای ڈی دھماکہ کیس کو حل کیا ہے‘۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ اس ضمن میں دو ہائی برڈ ملی ٹینٹوں کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت ارشاد گنائی عرف شاہد اور وسیم راجا ساکن کانوسہ کے بطورکی گئی ہے۔
ٹویٹ کے مطابق گرفتار شدگان کی تحویل سے دو آئی ای ڈیز بر آمد کی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img