بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

مدھیہ پردیش سڑک حادثہ: وزیراعظم مودی کا اظہار افسوس

نئی دہلی، 4 نومبر :وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں جمعہ کو ہوئے ہولناک حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا اور ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے بیتول میں سڑک حادثے میں جانوں کا ضیاع بہت افسوسناک ہے، لواحقین کے تئیں گہری تعزیت۔ زخمی جلد صحت یاب ہوں۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے دو دو لاکھ اور زخمیوں کو 50-50 ہزار امداد کے طور پر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع کے جھلر تھانہ علاقے میں آج علی الصبح بس اور کار کی زبردست ٹکر میں 11 افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں کچھ بچے بھی بتائے جاتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مزدور مہاراشٹر سے کار میں گھر واپس آ رہے تھے، اسی دوران راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img