بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

کانگریس ڈوبتا ہوا جہاز، جس کا کوئی مستقبل نہیں: شاہ

ہمیر پور (ہماچل پردیش)، 2 نومبر : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کو کہا کہ کانگریس ایک ڈوبتا ہوا جہاز ہے جس کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے اور کانگریس 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد ہندوستانی سیاست سے باہر ہو جائے گی مسٹر شاہ ہمیر پور ضلع کے نادون کسوا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے، جہاں وہ نادون اسمبلی سیٹ سے بی جے پی امیدوار وجے اگنی ہوتری کے لیے حمایت مانگ رہے تھے۔
انہوں نے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بی جے پی کے مشن ریپیٹ 2022 کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی حکومتوں نے ہی کورونا وبا میں لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی پوری دنیا میں تعریف کی جاتی ہے کیونکہ انہوں نے ہندوستان میں کووڈ-19 ویکسین تیار کیں اور اسے ملک کی پوری آبادی میں مفت تقسیم کرکے لوگوں کی جانیں بچائیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے لیڈر نے ایسا کارنامہ انجام نہیں دیا۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہیں بہادر ہندوستانی فوجیوں کی سرزمین کا دورہ کرنے کا موقع ملا جنہوں نے کئی بار ملک کو حملہ آوروں سے بچایا ہے۔
شہید ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ حکومت ہند ان کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور ‘ون رینک، ون پنشن’ کی گرانٹ اورہندوستانی افواج میں بھرتی کے لیے اگنی ویر اسکیم اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img