SRINAGAR, FEB 12 (UNI) Tourists taking a shikara ride in the famous Dal Lake in Srinagar as pleasant weather with bright sun shine appear in Kashmir valley much to the delight to the visitors on Friday. UNI SRN PHOTO 12.اہم خبرتازہ ترینکشمیرLess than 1 min.Readکشمیر: نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران برف و باراں متوقع، سردی کی شدت تیز ترہونے کا امکان: محکمہ موسمیاتBy ایشین میلاکتوبر 29, 2022FacebookTwitterWhatsAppپرنٹ کریںTelegramCopy URL سری نگر،29 اکتوبر : محکمہ موسمیات کے مطابق متوقع برف وباراں کے باعث وادی کشمیر میں جہاں ماہ نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے وہیں کئی جگہوں پر زمینی ٹرانسپورٹ میں خلل پڑنے کے امکانات ہیں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں ماہ نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران برف وباراں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی جس سے سردی شدت میں اضافہ محسوس کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات کے باعث کئی علاقوں خاص کر زوجیلا، مغل روڈ اور سادھنہ ٹاپ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہو سکتی ہے۔ محکمے نے کسانوں سے کھڑی فصلوں کو موسم خراب ہونے سے پہلے ہی کاٹنے کی تاکید کی ہے۔ادھر وادی میں سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت0.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ دریں اثنا وادی میں ہفتے کو صبح سے ہی موسم خشک رہا اور موسم خزاں کی ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔ یو این آئیShare this:FacebookTwitterWhatsAppTelegramPrintPopular Categoriesتازہ ترینکشمیرانڈیاجموںاہم خبر۔بین الاقوامیاداریہگزشتہ مضمونپونچھ کے منڈی علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی کھائی میں گرجانے سے دو افراد زخمیاگلا مضمونپاکستان نے ایک بار پھر سندھ طاس معاہدے کے ‘مکمل نفاذ’ کا مطالبہ کیا
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں ماہ نومبر کے پہلے ہفتے کے دوران برف وباراں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی جس سے سردی شدت میں اضافہ محسوس کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ خراب موسمی حالات کے باعث کئی علاقوں خاص کر زوجیلا، مغل روڈ اور سادھنہ ٹاپ پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہو سکتی ہے۔ محکمے نے کسانوں سے کھڑی فصلوں کو موسم خراب ہونے سے پہلے ہی کاٹنے کی تاکید کی ہے۔ادھر وادی میں سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت0.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ دریں اثنا وادی میں ہفتے کو صبح سے ہی موسم خشک رہا اور موسم خزاں کی ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔