بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

جموں و کشمیر: ضلع کشتواڑ کے گاندھری پڈر علاقے میں آتشزدگی، قریب دو درجن مکان خاکستر

جموں،28 اکتوبر : جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گاندھری پڈر علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں قریب دو درجن رہائشی مکان خاکستر ہوگئے تاہم اس واردات میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ کے گاندھری پڈر علاقے میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں قریب دو درجن رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس، فوج اور مقامی لوگوں نے آگ کو سخت محنت کرکے قابو میں کر لیا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img