بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ہر کسی کو انتظار ۔۔

اس دُنیا میں سب کو کسی نہ کسی چیز کا انتظار رہتا ہے ۔کوئی شادی بیاہ کے انتظار میں ہوتا ہے تو کوئی اولاد کے انتظار میں ۔

کوئی جوانی کا انتظار کرتا ہے تو کوئی بڑھاپے کے انتظار میں ہوتا ہے ،کوئی دولت کمانے کے انتظار میں دن رات رہتا ہے، تو کوئی دال روٹی کے انتظار میں قطار میں رہتا ہے ۔

دیکھا جائے اس دنیا میں کسی بھی انسان کاانتظار ختم نہیں ہوتا ہے ،یہاں تک وہ گھڑی آجاتی ہے کہ انتظار کی اس دنیا میں اگر کوئی انسان ہنسی خوشی اپنی زندگی کے چار د ن گذارتا ہے وہی سب سے خوش قسمت والا مانا جاتا ہے ،کیونکہ کہا جاتا ہے کہ یہ مقد ر کا معاملہ ہے کس کے ازل میں کیا لکھا ہوتا ہے۔

ایک ایک لائن زندگی کے ایک ایک دن میں مٹ جاتی ہے ۔مگر بعض لوگوں کا خیال ہے کہ انسان میں یہ طاقت قدرت نے رکھی ہے کہ وہ اپنا مقدر تبدیل کر سکتا ہے یا کر واسکتا ہے، صرف دُعا سے یا کسی بزرگ خدادوست کی عنایت سے ،مگر بعض کاماننا ہے یہ بھی اُسکے مقدر میں لکھا ہوتا ہے ۔

بہرحال ایک بات سچ اور صحیح ہے کہ اس دنیا میں ہر ایک آنے والے کل کا انتظار کرتا ہے ۔ٹھیک اُسی طرح جس طرح ایک مسافر بس میں، ٹرین میں ،جہاز میں یا پھر کسی بھی سواری پر چڑھنے کے انتظار میں ہوتا ہے اور اس انتظار میں کوئی ہنستا اور کوئی روتا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img