بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

جموں حادثے میں 20 مسافر زخمی

جموں، 27اکتوبر:جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے چوکی چھورا علاقے میں مسافر بردار گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس وجہ سے 20 افراد زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری سے جموں کی طرف آرہی ایک مسافر بردار گاڑی چوکی چھورا کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس وجہ سے اُس میں سوار 20 مسافر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img