بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

27اکتوبر اور کشمیری۔۔۔

آج ہی کے دن یعنی 27اکتوبر 1947کو ملک کی فوج نے جموں وکشمیر کے عوام کو قبایلی حملہ آور وں سے بچا لیا تھا اور اُنہیں سرینگر کے شالہ ٹینگ بٹہ مالو سے واپس جانے کیلئے مجبور کیا اور اُوڑی کے اُس پار واپس بھیج دیا ۔

یہ وہ وقت تھا جب ملک کی آزادی کو ابھی لگ بھگ تین ہی ماہ گذر چکے تھے کہ پاکستانی فوجیوں نے قبائیلوں کیساتھ ملک کر ایک ایسی سازش رچائی ،جس کا خمیازہ قوم کشمیر اب تک بھگت رہی ہے ،یہ کشمیری عوام اور لیڈر شپ کا کمال تھا کہ انہوں نے اپنی سرزمین کی حفاظت فوج سے مل کر کی اور ہر گلی میں یہ نعرہ بلند ہوا”حملہ آور خبردار ہم کشمیری ہیں تیار‘ یہ وہ وقت تھا جب کشمیریوں کے پاس نہ کوئی ہتھیار اور نہ ہی مال ودولت تھی ،نہ ہی رسل و رسائل کے ذرائع تھے ۔

بہرحا ل کشمیر کی ایک الگ تاریخ اور پہچان ہے وہ ہمیشہ اچھے اور برے کی تمیز کرنا بہتر ڈھنگ سے جانتے تھے اور جانتے ہیں ۔

ا س قوم نے کبھی بھی کسی کی ”پٹھاولی“ قبول نہیں کی ہے نہ ہی کسی حاکم یا بادشاہ کا ظلم برداشت کیا ہے بلکہ ہر کسی کو اپنی جرات اور ہمت کا مظاہرہ کر کے شکست سے دوچار کر دیا ہے ۔

غالباً پاکستانی حکمرانوں اور سیاستدانوں کو کشمیری لیڈر شپ اور یہاں کے عوام کی 27اکتوبر کی حرکت آج تک دل میں کھٹک رہی ہے، اسی لئے وہ بار بار مختلف عالمی فورموں میں کشمیر کشمیر کی رٹ لگا کر کشمیریوں سے اپنا پرانا حساب چکانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

اس بات میںکسی شک کی گنجائش نہیں ہے کہ جموں وکشمیر میں عوام کا ایک اچھا خاصہ طبقہ پاکستان کی محبت اور ہمدردی رکھتا تھا اور یہی وجہ تھی کہ 1990کی ملی ٹنسی کے بعد جیوے جیوے پاکستان کا نعرہ بھی بلند ہو رہا تھا اور اس نعرے کی بنا پر ہزاروں لوگ درغور چلے گئے ۔

دھیرے دھیرے کشمیری عوام کے اس مخصوص طبقے کو بھی اس بات کا شدت سے احساس ہوا کہ کشمیری عوام کے وہ یعنی پاکستان ہمدرد نہیں بلکہ ہمدردی جتا کر اپنا پرانا بدلہ لے رہا ہے، اسی لئے وہ بھی پاکستان سے نفرت کرنے لگے اور دوری اختیار کر لی ،جس کے نتیجے میں میر واعظ جنوبی کشمیر، انسانی حقوق کے رکن ٹکہ لال ٹپلو ،مولوی شوکت احمد شاہ جیسے سینکڑوں کشمیری لیڈر ان کو ختم کر ڈالا تاکہ کشمیریوں کی آواز ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دب جائے ۔

یہاں یہ بات اخذ ہو رہی ہے کہ کوئی بھی طاقت، ملک یا حکمران کشمیری عوام کو بزور بازو اپنا نہیںبنا سکتا ہے، سوائے پیار و محبت کے جیسا کہ 27اکتوبر 1947کو قوم کشمیر نے ثابت کر دیا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img