منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

کپوارہ میں ایک معمر خاتون پانی کے ایک چشمے میں گر کر لقمہ اجل

سری نگر،24 اکتوبر : سرحدی ضلع کپوارہ میں پیر کی علی الصبح ایک عمر رسیدہ خاتون پانی کے ایک چشمے میں گر کر لقمہ اجل بن گئی۔

یہ واقعہ کپوارہ میں واقع حضرت مقامی شاہ ولی (رح) کی مشہور زیارت گاہ کے متصل پیش آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں ایک عمر رسیدہ خاتون پیر کی علی الصبح قریب چار بجے وضو کرنے کے دوران پھسل کر پانی کے چشمے میں گر گئی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔
متوفی خاتون کی شناخت 66 سالہ صبا بیگم زوجہ مولوی غلام محمد پیر زادہ کے بطور ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پیر اور جمعرات کو خاص طور پر مذکورہ آستان عالیہ پر لوگ عبادت و زیارت کے لئے حاضر ہوتے ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ خاتون کی لاش کو پانی سے نکالا گیا اور تجہیز و تکفین کی انجام دہی کے لئے لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img