سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج کشمیر اِنٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں کماﺅن لٹریری فیسٹول کا اِفتتاح کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ فیسٹول ملک کے نامور مصنفین ، شعراء، مفکرین کو فن ، ثقافت اور اَدب کا جشن منانے کے لئے اِکٹھا کرتا ہے او رلوگوں کو نئے خیالات اور نقطہ نظر کو تلاش کرنے کا موقعہ فراہم کرتا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر ایک اَدبی روایت کا گھر ہے جو کئی ہزار سال پرانا ہے او رعلم کی ہماری جستجو جاری ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموںوکشمیر کی ثقافت ، فن ، اَدب ، سنیما اور موسیقی کے احیاءاور فروغ کے لئے گذشتہ دو برسوں سے اہم کوششیں کی جارہی ہےں۔
اُنہوں نے کہا کہ قوم وزیر اعظم کی قیادت میں معاشی ، ثقافتی اور سائنسی نشاة ثانیہ کا مشاہدہ کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری قدیم اَدبی ثقافت اور اَقدار بھرپور اور متنوع ہیں اور ہمیشہ اَمن ، بقائے باہمی اور بھائی چارے کے راستے پر ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ثقافت کو زندگی کا ایک طریقہ اور آئینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگوں کی اُمنگوں اور سماجی و اِقتصادی تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ مقامی فن کاروں او رلوگوں کو آرٹ ، ہیر ٹیج سائٹس وغیرہ کی دیکھ دیکھ اور فروغ میں شراکت دار کے طور پر شامل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہےں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموںوکشمیر کے مشہور اَدیبوں اور مفکرین کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری عظیم قوم کی ثقافتی اَقدار قدیم زمانے سے جموںوکشمیر یوٹی کے ساتھ گہرا جڑی ہوئی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کہانی سنانے سے لے کر کلاسیکی ہندوستانی موسیقی تک جموںو کشمیر مختلف تخلیقی ذرائع کی سرزمین ہے ۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیر کے معزز ادیبوں کی ایک بڑی تعداد ہے جنہوں نے ہندوستان کی ثقافتی تاریخ کو تقویت بخشی ہے ۔ مجھے یقین کہ ماضی خوشحال تھا اور لکھنے والوں کی نئی نسل اسے مزید بلندیوں تک لے جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیری ، پہاڑی ، گوجری ، ڈوگری ، پنجابی سمیت مقامی زبانوں کو فروغ دینے کی کوششوں پر بھی بات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ یوٹی حکومت جموں وکشمیر کے باصلاحیت نوجوان مصنفین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے صحیح پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے گذشتہ برس شروع کی گئی جموںوکشمیر کی فلم پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی نے جموںوکشمیر یوٹی کے دِلکش مقامات پر فلموں کی شوٹنگ میں سہولیت فراہم کی ہے اور بالی ووڈ کا 70سے 80 کی دہائی کا سنہری دور بحال ہو رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ نے شوپیاں ، پلوامہ ، سری نگر میں سنیما ہال شروع کئے ہیں اور ہر ضلع میں سنیما ہال شروع





