منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

جہلم کے آنسو۔۔

جہلم کے کنارے بیٹھے ایک ملنگ فقیر سے بات ہوئی اور باتوں باتوں میں انہوں نے کہا کہ جہلم آج خود رو رہا ہے کیونکہ اس جہلم کے پانی میں اس قدر کمی ہوئی ہے کہ اس میں موجود زیادہ تر ،مچھلیاں ،کیڑے مکوڑے جہلم کی حالت پر رو رہے ہیں ۔

اس جہل کو سجانے سنوارنے کیلئے مرحوم مفتی محمد سعیداور موجودہ ایل جی حکومت نے کروڑوں روپے صرف ضرور کئے، لیکن اس جہلم کی حالت جوں کی توں ہے ۔

کناروں پر بڑے بڑے تعمیرات کھڑا کئے گئے اور وہ بھی رشوت خوری کے دم پر ۔کسی کو اس جہلم کی تباہی کا غم نہیں ہے ،جو اس وادی کا چہرہ ہے ۔کھنہ بل سے خادنیار تک اس جہلم کی خوبصورتی ایک زمانے میں مانی جاتی تھی لیکن اب اسکا حلیہ ہی بگاڑ دیا گیا ۔

ایل جی انتظامیہ کو اس جہلم کی دیکھ ریکھ کیلئے عملی اقدامات یہ سوچ کر اُٹھانے چاہیے کہ واقعی وادی کا چہرہ ہے ۔اگر یہی بدصورت ہو گا تو وادی کی باقی خوبصورتی کا کوئی مقصد نہیں ۔

لہٰذا روتے ہوئے جہلم کے آنسوﺅںکو روکنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھانے ہوں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img