بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

پونچھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 سالہ خاتون فوت

جموں،12 اکتوبر: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں گذشتہ شام آسمانی بجلی گرنے سے24 سالہ خاتون لقمہ اجل بن گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے مینڈھر علاقے کے بالاکوٹ گاؤں میں منگل کی شام ایک خاتون گاؤ خانے میں مویشیوں کو چارہ دینے کے لئے جا رہی تھی کہ آسمانی بجلی گرنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
متوفی خاتون کی شناخت 24 سالہ سلیمہ کوثر دختر محمد زمان کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img