جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ کے ساتھ کاروبار کا آغاز

ممبئی/ اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز معمولی اضافے کے ساتھ ہوا۔
بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 13.14 پوائنٹس بڑھ کر 58004.25 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 15.05 پوائنٹس بڑھ کر 17256.05 پر کھلا۔

اس دوران اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ انڈیکس 49.83 پوائنٹس بڑھ کر 25213.73 پر اور اسمال کیپ انڈیکس 29.83 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 29044.24 پوائنٹس پر کھلا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 200.18 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ57991.11 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 73.65 پوائنٹس ٹوٹ کر 17241 پوائنٹس پررہاتھا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img