منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

اجین تاریخی لمحے کا گواہ بنے گا، عظیم مہاکال لوک کے افتتاح کا شرف حاصل ہوگا: مودی

اجین/ مدھیہ پردیش کے اجین میں واقع شاندار شری مہاکال لوک کے آج شام افتتاح سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے

کہا کہ انہیں عظیم الشان اور دیویہ مہاکال لوک کا افتتاح کرنے کا شرف حاصل ہوگا۔

آج صبح اپنے ٹویٹ میں مسٹرمودی نے کہا، ‘عقیدہ اور روحانیت کا مقدس شہر اُجین ایک تاریخی لمحے کا گواہ بننے جا رہا ہے۔ آج شام یہاں عظیم اور دیویہ شری مہاکال لوک کو قوم کے نام وقف کرنے کا شرف حاصل ہوگا۔ ہرہرمہادیو!’

مسٹرمودی آج شام یہاں نوتعمیر شدہ مہاکال کوریڈور ‘شری مہاکال لوک’ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ مندر احاطے کے ارد گرد کئی ایکڑ کے علاقے میں اس پورے کوریڈور کوبنایا گیا ہے۔ اس شری مہاکال لوک میں بھگوان شیو سے وابستہ تمام لیلاؤوں کودکھایا گیا ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img