بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

موسم کا بدلتا مزاج

موسم کا مزاج اب بدلنے لگا ہے اور وادی میں بھی اب سردی کا سیزن شروع ہونے جا رہا ہے۔ لوگ گرم ملبوسات، جوتے ،کمبل اور بخاریاں خریدنے کیلئے بے تاب ہیں کیونکہ اُنہیں بخوبی معلوم ہے کہ اب اگلے دوتین مہینوں میں نہ آب اور نہ بجلی دستیاب رہے گی ،اسی لئے وہ شادیوں کے سیزن میں خوب رستے اور کباب کھاتے ہیں تاکہ ان تین مہینوں میں اُن کے جسم میں گرمی رہے ۔

ویسے بھی رستے اور کباب لوگ اب ہوٹلوں پر بھی کھاتے ہیں اور ہر سیزن میں کھاتے ہیں لیکن ان میں گوشت کے بدلے نیوٹری (سویا بین )ہوتی ہے جس سے پیٹ خراب ہوتا ہے اور انسان یہ رستے اور کباب کھا کر ہفتوں تک سوتا رہتا ہے ۔

ویسے بھی اہل وادی برسوں سے بیمار نظر آرہے ہیں کیونکہ حالات ہی کچھ اس طرح کے ہیں ۔اب دھیرے دھیرے حالات ڈگر پر آرہے ہیں اور اُمید کی جائے گی کہ اب موسم بھی اہل وادی پر رحم وکرم کریگا جیسے حالات کو بہتر بنانے میں سرکار نے مہربانی کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img