ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ مہلوک ملی ٹینٹ غیر مقامی مزدور اور ایس پی ا و کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ شوپیاں کے دراچھ نکس گاوں میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی چنانچہ سلامتی نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اورا س طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔
موصوف ترجمان کے مطابق رات بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ میں جیش سے وابستہ تین مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے۔
جھڑپ کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس کا کہنا ہے کہ شوپیاں کے مالو گاوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے درمیانی شب تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہاکہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔
اُن کے مطابق سیکورٹی فورسز کی ابتدائی فائرنگ میں ایک ملی ٹینٹ مار ا گیا جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
یو این آئی