جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
17.6 C
Srinagar

ڈی جی جیل خانہ جات کا قتل

باپ رے باپ!ہم لوگ کس شہر میں رہتے ہیں،یہ سمجھنا بے حد ضروری ہے ۔اس شہر میں ڈی جی جیل خانہ جات کا قتل کیا جاتا ہے اور حد تو یہ ہے یہ قتل انتہائی ہائی سیکیورٹی زون میں ہوتا ہے ۔

اصل حقیقت کیا ہے؟قتل کی وجوہات کی تھیں ؟ عنقریب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ کیا جا ئے گا ،لیکن جس بے رحمی کے ساتھ ہیمنت کمار لوہیا کا قتل کیا گیا، یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ۔

اس واقعہ سے اُن لوگوں کو سبق سیکھنا چاہیے جو سیکیورٹی میں رہنے کے باوجود بھی لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں ۔

ہر وقت باخبر رہنے کی ضرورت ہے ،کسی بھی انسان کو ساتھ رکھنے سے قبل اُسکے بارے میں صحیح معلومات اورجانکاری حاصل کرنا ضروری ہے، سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرنا چاہیے جیسا کہ آج کل یہاں سیکیورٹی ایجنسیاں یقین کرتی ہیں ۔دشمن کو ہمیشہ طاقتور سمجھنا چاہیے ۔

جموں وکشمیر پولیس کا کہنا ہے ڈی جی جیل خانہ جات کے قتل کے پیچھے مقامی نوجوان کا ہاتھ ہے، جو ہمیشہ اُن کےساتھ رہتاتھا لیکن بات کیا ہے؟ اسکی کھوج لازمی ہے تاکہ اس طرح کا کوئی اور واقع پیش نہ آسکے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img