کپوارہ میں آگ کی ایک واردات میں اسکول گاڑی اور سیب کے سو ڈبے خاکستر

کپوارہ میں آگ کی ایک واردات میں اسکول گاڑی اور سیب کے سو ڈبے خاکستر

سری نگر، 3 اکتوبر: سرحدی ضلع کپوارہ کے ہارل ماور علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک اسکول گاڑی اور سیب کے کم سے کم سو ڈبے خاکستر ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہریل ماور علاقے کے دربل گاؤں میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آگ کی ایک واردات میں ایک نجی اسکول گاڑی خاکستر ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اس واردات میں وہاں نزدیک ہی رکھے گئے سیب کے ایک سو ڈبے، جن کا مالک محمد جمال شیخ تھا، بھی جل گئے
ان کا کہنا تھا کہ تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.