بدلاﺅنظر آئے گا

بدلاﺅنظر آئے گا

تیرے منہ میں گھی شکر !آپ نے بڑی اچھی خوشخبری سنادی کہ اب جموں وکشمیر کے بچو ں کیلئے ملک کے شعبہ صحت میں ڈاکٹر بننے کیلئے 15فیصد کا کوٹا رکھا جائے گا ۔

ویسے بھی یہاں کے بچے اچھی صلاحیت کے مالک ہیں، وہ پڑھائی لکھائی میں کسی سے کم بھی نہیں ۔شکر ہے کہ ا ن 15فیصد سیٹوں میں پاکستانی میڈیکل سیٹیں نہیں ہیں ،کیوں کہ مرکزی حکومت نے پاکستان میں طبی تعلیم کو غیر مستند قرار دیا ہے ۔

ویسے بھی پاکستان میں میڈیکل سیٹیوں کو کشمیر میں فروخت کیا جاتا تھا ، چن چن کر ایک زمانے کے لیڈران حضرات لاکھوں روپے کے عوض فروخت کرتے تھے ۔

سچ تو یہ ہے کہ پہلے جب عوامی حکومتیں ہوا کرتی تھیں ، تب وزیر مشیر اور ایم ایل اے صاحبان کے علاوہ افسران حضرات چن چن کر اپنے دوست ورشتہ داروں کو ہی ڈاکٹر ،انجینئر اور کے اے ایس آفیسر بناتے تھے اور مختلف مرکزی سکالر شپ بھی ان ہی لوگوں کے بچوں کو ملتی تھی۔

اب چونکہ مودی جی نے ملک میں بدلاﺅ لایا اور سب کچھ آن لائن ہو گیا، اب چوری کا کوئی موقعہ نہیں ہے لیکن پھر بھی دھاندلیوں کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا جاتا ہے، جیسے اکاﺅنٹس اسسٹنٹ ،اے ایس آئی وغیرہ لسٹوں میں دیکھنے کو ملا ۔

اُمید کی جائیگی کہ بدلاﺅ زمینی سطح پر دیکھنے کو ملے گا اور غریب بچے آگے ضرور جائیں گے ۔جہلم کے کنارے ایسا کچھ نظر آتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.