ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
23.9 C
Srinagar

مودی 5G خدمات کے دور کا آغاز کریں گے

نئی دہلی، 01 اکتوبر : وزیر اعظم نریندر مودی انڈین موبائل کانفرنس (آئی ایم سی) کے چار روزہ پروگرام کا افتتاح کریں گے اور اب سے تھوڑی دیر بعد نئی دہلی کے پرگتی میدان میں ملک میں 5 جی موبائل خدمات کا آغاز کریں گے۔

یہ آئی ایم سی کا چھٹا ایڈیشن ہے، اس کا تھیم "نیو ڈیجیٹل ورلڈ” ہے۔

ایک سرکاری ریلیز کے مطابق 5 جی ٹیلی کام نیٹ ورک سے موبائل ڈیٹا کا بہاؤ کئی گنا تیز ہو گا اور لوگوں کو عالمی معیار کی قابل اعتماد مواصلاتی سہولیات میسر ہوں گی۔ 5 جی ٹیکنالوجی توانائی کی کارکردگی اور اسپیکٹرم اور نیٹ ورک کے استعمال کو بہتر بنائے گی۔

وزیر اعظم نے کچھ دیر پہلے ٹویٹر پر کہا، "تھوڑی دیر بعد انڈین موبائل کانگریس شروع ہونے جا رہی ہے جہاں سے ہندوستان میں 5G انقلاب شروعات کرنے کی تیاری ہے۔” انہوں نے صنعتی دنیا کے لوگوں ، نوجوان دوستوں اور اسٹارٹ اپ اکائیوں کے نمائندوں کو اس پروگرام میں جوڑنے کی اپیل کی ۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img