سری نگر، 29 ستمبر : وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں جمعرات کی صبح سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح کنگن سے گاندربل جا رہا ایک موٹر سائیکل پرنگ علاقے میں سڑک پر لڑھک گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی کی شناخت قیصر احمد ماگرے ساکن کھنان کے بطور کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زخمی کو علاج معالجے کے لئے فوری طور ٹراما ہسپتال کنگن پہنچایا گیا جہاں سے اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ ریفر کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔
یو این آئی