جموں وکشمیر: اودھم پور دو پر اسرار دھماکے، دو زخمی، تحقیقات جاری: اے ڈی جی پی

جموں،29 ستمبر : پولیس کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے ضلع اودھم میں آٹھ گھنٹوں کے دوران دو میل چوک اور بس اڈے میں دو الگ الگ دھماکے ہوئے جن میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں زون مکیش سنگھ نے بتایا کہ اودھم کے دومیل چوک میں گذشتہ شب قریب ساڑھے دس بجے پٹرول پمپ کے نزدیک کھڑی ایک گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ اسی نوعیت کا ایک اور دھماکہ جمعرات کی علی الصبح قریب چھ بجے اودھم پور بس اڈے میں کھڑی ایک گاڑی میں ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں۔
دریں اثنا دھماکوں کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں چوکسی بڑھا دی ہے اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ جاری کیا گیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.