بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندان قومی شاہراہ پر پیدل سفر نہ کریں: ضلع مجسٹریٹ رام بن

سری نگر،24 ستمبر: ضلع انتظامیہ رام بن کے مطابق نقل مکانی کرنے والے قبائلی خاندانوں کو سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر پیدل سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہیں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مال مویشیوں کو نوگام بانہال ٹاپ ٹنل سے آر ٹی سی گاڑیوں میں لے جائیں۔
ضلع مجسٹریٹ رام بن اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’نقل مکانی کرنے والے خاندان توجہ کریں ،،، قومی شاہراہ پر پیدل سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی‘۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا: ’ اپنے مال مویشیوں کو نوگام بانہال ٹاپ ٹنل سے آر ٹی سی گاڑیوں میں لے جائیں اور بانہال کے ایس ڈی ایم کے ساتھ رابطہ کریں‘۔
دریں اثنا رام بن کے کیفٹریا مہور میں پتھر کھسک آنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ہفتے کے روز ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ اہلیان وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اس شاہراہ کے بند ہوتے ہی وادی کے بازاروں میں جہاں اشیائے ضروریہ کی شدید قلت پیدا ہوجاتی ہے وہیں گراں بازری کا بازار بھی گرم ہوجاتا ہے جس سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img