علماءکی بیداری

علماءکی بیداری

وادی کے وہ علماءحضرات مبارک بادی کے مستحق ہیں جو کل ایل جی صاحب سے اپنے ساتھیوں کی رہائی کیلئے ملاقائی ہوئے ۔

جہاں تک قانو ن وانصاف کا تعلق ہے یہ سب کیلئے برابر ہونا چاہیے، ایسے بھی نوجوان جیلوں میں بند ہیں جنہوں نے ناسمجھی اور کم سنی میں کچھ ایسے نعرے دئیے ہیں یا اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے، جو قانونی اعتبار سے غلط ہے ۔بہرحال یہاں علماءحضرات کی بات ہو رہی ہے جنہوں نے جان بوجھ کر مختلف موقعوں پر ایسی تقاریر کی ہیں جن سے یہ کم علم اورکمسن نوجوان بدظن ہو گئے، انہوں نے وہ قد م اُٹھائے جن کی بدولت آج وہ جیلوں کی زینت بن چکے ہیں ۔

مجھے ایک عالم کی وہ تقریر آج بھی یاد ہے جب اُس نے ایک مقامی جامع مسجد میں اپنی تقریر میں یہ اعلان کیا تھا کہ این سی ،پی ڈی پی اور کانگریس جیسی مین اسٹریم جماعتوں سے وابستہ افراد کافر ہیں، انہیں اس سماج میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔

بہرحال اگر وادی کے یہ مذہبی علماءاُن نوجوانوں کی بات بھی کرتے جو ان ہی کی کوتاہوں سے قیدوبندکی صعبتیں گذار رہے ہیں تو بہتر تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.