ایشین میل نیوزڈیسکhttps://urdu.asianmail.in
وزیر اعظم مودی نے شیوپور کے کونو فاریسٹ سینکچری میں بنائے گئے کورنٹائن انکلوژرز میں نمیبیا سے ہندوستان لائے گئے آٹھ چیتاوں کو رہا کیا۔
ان چیتوں کو آج صبح ایک خصوصی کارگو طیارے کے ذریعے گوالیار میں بھارتی فضائیہ کے ایئربیس پر لایا گیا۔ یہاں سے ان چیتوں کو فضائیہ کے چنوک ہیلی کاپٹر سے کنو فاریسٹ سینکچری لایا گیا۔ پی ایم مودی نے بٹن دبا کر پنجرے کا دروازہ کھولا اور کونو نیشنل پارک میں چیتوں کو چھوڑا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں نمیبیا کے چیتاوں کو چھوڑنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا، آج چیتے کئی دہائیوں کے بعد ہماری مٹی پر واپس آئے ہیں۔ اس تاریخی دن پر، میں تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور نمیبیا کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ ان کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
📡LIVE NOW📡
PM @narendramodi launches Project #Cheetah at Kuno National Park, Madhya Pradesh.@PMOIndia @moefcc @byadavbjp @JM_Scindia @ianuragthakur @Murugan_MoS @MPTourism @incredibleindia @ChouhanShivraj #CheetahIsBack #IndiaWelcomesCheetah https://t.co/BPMyQnsGRy
— Ministry of Information and Broadcasting (@MIB_India) September 17, 2022
وزیر اعظم نریندر مودی آج (17 ستمبر) اپنی 72 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس موقع پر وہ جنگلی حیات، ماحولیات، خواتین کو بااختیار بنانے اور مہارت اور نوجوانوں کی ترقی جیسے متفرق شعبوں کو کور کرنے والے 4 اہم پروگراموں میں شرکت کریں گے اور اپنا خطاب دیں گے۔
اس کے بعد وہ مدھیہ پردیش میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد وہ وشوکرما جینتی کے موقع پر آئی ٹی آئی کے پہلے کانووکیشن میں طلباء سے خطاب کریں گے۔ ملک بھر سے تقریباً 40 لاکھ آئی ٹی آئی طلباء اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔ شام کو وہ اہم قومی لاجسٹک پالیسی کا اجراء کریں گے اور اس موقع پر خطاب کریں گے۔





