سری نگر،15 ستمبر : جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں جمعرات کی صبح ایک سڑک حادثے میں 2 کمسن بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کوٹرانکہ سے راجوری جا رہی ایک گاڑی جمعرات کی صبح مندر گالا کے نزدیک سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار سات افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں دو کمسن بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پونچھ کے ضلع ساوجیاں علاقے میں بدھ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں 11 افراد از جان جبکہ 27 دیگر زخمی ہوگئے۔





