جموں،14 ستمبر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بدھ کے روز ساوجیاں سڑک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ پہنچے۔
انہوں نے حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں کو ایک لاکھ روپیہ معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں بدھ کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں12 افراد زخمی جبکہ 27 دیگر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ’حادثے میں چھ شدید زخمی ہونے والوں کو علاج کے لئے جموں منتقل کیا گیا اور اس حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں کو ایک لاکھ روپیہ معاوضہ دیا جائے گا‘۔





