منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

اجتماعی دُعاﺅں کی ضرورت

ناموافق موسمی صور تحال سے زمیندارو ں میں روز بروز تشویش بڑھتی ہی جا رہی ہے کیونکہ ان زمینداروں کی سال بھر کی محنت چند دنوں کی محتاج ہوا کرتی ہے۔ اگر یہ ایام بہتر ڈھنگ سے بغیر کسی باد وباراں کے گذر جائینگے تو ان زمینداروں کی سال بھر کی محنت رنگ لائے گی، بصورت دیگر اُنہیں نقصانات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

جہاں تک وادی کے عوام کا تعلق ہے یہاں کے بیشتر لوگ یا تو کھیتی باڈی پر انحصار کرتے ہیں یا پھر سیاحتی شعبے پر ،جہاں تک سیاحتی صنعت کا تعلق ہے، امسا ل اس صنعت سے وابستہ افراد نے اچھا خاصہ روپہ پیسہ کمایا ہے اور تقریباً سال بھر کے لئے وہ ان پیسوں سے اپنے اہل وعیال کی کفالت کر سکتے ہیں لیکن جہاں تک وادی کے کسانو ں کا تعلق ہے، وہ نقصان سے دوچار ہو رہے ہیں ۔

سال کے ابتدائی ایام میں موسم مسلسل خراب رہا ،کافی زیادہ بارشیں ہوئیں جن سے باغ مالکان کافی زیادہ متاثر ہوئے ہیں ،سبزیوں ،سیب اور دیگر میوہ جات کو بیماری لگ گئی ،اسطرح یہاں سے ہونے والی آمدنی نہ ہونے کے برابر ہوئی ۔

اِدھر شالی اور دیگر فصلوں کی پیداوار اچھی دیکھنے کو مل رہی تھی مگر چند روز سے پھر ایک مرتبہ تیز ہوائیں چلیں اور بارشیں ہوئیں جس سے کھڑی فصل دب گئی اور لوگ دیکھتے ہی رہ گئے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چند دنوں تک موسم اسطرح دگر گو رہا ،بارشیں ہوئیں تو مزید نقصان ہونے کا اندیشہ ہے جس سے ان کسانو ں کی محنت ضائع ہو جائے گی ۔پرانے ایام میں جب اس طرح کا کوئی آسمانی قہر بپا ہوتا تھا یا موسم مسلسل خراب رہتا تھا تو لوگ جوق درجوق جمع ہو کر کھلے میدانوں میں دعائیہ مجالس کا اہتمام کرتے تھے اور تو بہ واستغفار کرتے تھے اور موسم بالکل صاف ہوتا تھا ۔

اسطرح اللہ تعالیٰ بندوں پر مہربان ہوتا تھا ۔آج کل اس طرح کی نہ کوئی اجتماعی مجلس کا اہتمام ہوتا ہے نہ ہی لوگوں کو خراب موسمی حالات سے کوئی فکر لاحق ہوتی ہے کیونکہ انہیں بخوبی معلوم ہے کہ یہی دال چاﺅل اور دیگر میوہ جات انہیں باہری ریاستوں سے کوڑیوں کے دم ملتے ہیں، مگر سچ تو یہ ہے کہ محنت کش کسانوں کے دل پر خراب موسمی حالات سے کیا کچھ گذرتی ہے یہ بہتر ڈھنگ سے وہی جانتے ہیں ۔

لہٰذا اجتماعی دُعا ﺅں کی بے حد ضرورت ہے تاکہ وہ بھی خوش وخرم زندگی کے ایا م گذار سکں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img