بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

کب کون فیل ہوتا ہے معلوم نہیں !

کرکٹ شائقین کا بخار روز بروز کم ہونے لگا ہے کیونکہ عام لوگوں کو اب یہ احساس ہونے لگا ہے کہ چند ایک اثر ورسوخ رکھنے والے یا مالدار گھرانوں کے بچوں کی وجہ سے عام لوگوں کا پیسہ اور وقت ضائع ہو جاتا ہے ۔

لہٰذا وہ کرکٹ دیکھنے کو اب ناپسند کرنے لگے ہیں اسکی تازہ مثال گذشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیاءکپ فائنل میں پاکستانی کھلاڈیوں کی ناقص کارکردگی کے بعد سانے آئی جب پاکستانی شائقین اپنے آپ پر کوس رہے تھے آخر ہم نے وقت ضائع کیوں کیا ۔

یہ مشاہدہ پاکستان افغانستان کھیل کے دوران بھی دیکھنے کو ملا ،جب افغانیوں نے نہ آﺅ دیکھا نہ تاﺅ ،انہوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں مار کر درجنوں لوگوں کو لہولہان کر دیا ۔کھیل میں کھلاڑی کیا فیل ہوتا ہے اُسکو بھی خبر نہیں ہوتی ہے، جیسے پاکستانی بلے بازوں کو پتہ ہی نہیں چلا کہ شری لنکا کے گیند باز نے اُنہیں ایک دو تین کر کے ٹین بجا کر میدان سے باہر کیا اور اپنے نام ایشیاءکپ کر دیا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img