بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

بڈگام کے آرتھ علاقے میں40 سالہ جوان کو درخے سے لٹکا ہوا پایا گیا

سری نگر/ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے آرتھ علاقے میں پیر کی صبح ایک 40 سالہ جوان کو ایک درخت کے ساتھ لٹکا ہوا پایا گیا۔

ایک پولیس ترجمان نے اس واقعے کے مطابق اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بڈگام کے آرتھ علاقے میں مقامی لوگوں نے ایک باغ میں ایک لاش دیکھی اور فوری طور پولیس کو اس بارے میں مطلع کیا۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اسٹیشن بڈگام کے ایس ایچ او اور چوکی افسر سویہ بگ کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم ایف ایس ایل کی ٹیم کے ساتھ جائے واردات پر پہنچی اور لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا۔

متوفی کی شناخت 40 سالہ طارق احمد میر ولد عبدالغنی میر ساکن وڈون بڈگام کے بطور ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ متوفی پیشے کے لحاظ سے وکیل تھا۔

پولیس نے اس سلسلے میں سی آر پی سی کی دفعہ174 کے تحت مزید کارروائیاں شروع کی ہیں

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img